• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینےکا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہے، شہزاد اکبر



مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ا شتہاری قرار دینے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہے، انہیں عدالت بلا رہی ہے۔

ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف علاج کے لیے نہیں گئے تھے بلکہ فرار ہوگئے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ تین بار وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں، پچھلا حساب تو چکائیں، شہباز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان پر نیب کا شکنجہ ہے۔

مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ ‏آج نواز شریف کی قانونی حیثیت تین طرح سے ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق نواز شریف نااہل اور جھوٹے ہیں، جبکہ ہائی کورٹ اور احتساب عدالت کا فیصلہ ہے کہ وہ مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف سزایافتہ مجرم ہیں، نواز شریف کی اس حقیقت کے سوا باقی سب فسانہ ہے۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کے معاہدے ن لیگ نے کیے تھے۔

تازہ ترین