• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھیو! ضروری نہیں ہے کہ ہر کوئی مکمل صحت مند ہوبعض افراد میں کوئی نہ کوئی نقص قدرت کی طرف سے ہوتا ہے، اس دنیا میں ایسی بہت سی مثالیں ہیں جو نام کے ہی اسپیشل افراد نہیں بلکہ اپنے کارناموں سے بھی اسپیشل ہیں۔ آج ہم آپ کوچند ایسے ہی کامیاب ترین سائنسدانوں کے بارے میں بتارہے ہیں جو جسمانی معذوری میں مبتلا رہے لیکن اس کے باوجود عام سے خاص بن گئے۔

اسٹیفن ہاکنگ، بیسویں صدی کے ایک مایہ ناز سائنسدان،ان کا زیادہ تر کام ثقب اسود یعنی بلیک ہول(black hole)،نظریاتی کونیات (Cosmology)کے میدان میں رہا،انھوں نے اپنے علم اور تجربے کی بناء پر زمین کی تباہی اور انسانیت کے خاتمے سے متعلق انتباہی پیش گوئیاں کی تھیں، جیسے گلوبل وارمنگ دنیا کو تباہ کردے گی۔تمام تر قابلیت کے ساتھ وہ موٹر نیوران نامی مرض میں مبتلا رہے، جس سے جسم کے اعصاب آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتے ہیں اور اعضاء رفتہ رفتہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں لیکن ان تمام حالات کے باوجودانھوں نے ہار نہ مانی اور تحقیق جاری رکھی۔

2 ۔تھامسن ایڈیسن بابائے ایجادات کے نام سے سائنسی دنیا کا ’باواآدم‘ کہلاتے ہیں، جنہوں نے بلب ، آٹومیٹک ٹیلگراف، ٹرانسمیٹر ریسور ، فونو گراف، میگا فون، سینما مشین کی ایجادات کیں ۔ وہ سماعتوں سے محروم تھے ،مگر اس کے باوجود انھوں نے اپنی تجرباتی تحقیقات کے سفر کو جاری رکھا اور 1915ء میں نوبل پرائز بھی حاصل کی۔

آئن اسٹائن دنیائے فلکیات میں اپنی دھاک بٹھانے والا دنیا کا ذہین ترین آدمی تھا لیکن یہ ڈیسلیسیا(dyslexia)کے مسائل کا شکار تھا ،جس میں انسان کی سوچنے اور سمجھنے کی حس عام لوگوں سے کم ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ سے زمانہ علمی میں آئن اسٹائن کو اپنے والدین اور اساتذہ کی بات سمجھنے میں خاصا وقت درکار ہوتا تھا۔ اتنی بڑی کشمکش میں مبتلا ایک عام آدمی نے روشنی کو توانائی کے چھوٹے چھوٹے کونوریہ زرات (photons) کی مدد سے سمجھایا ، روشنی کی رفتار3x108 m/s بتائی، طبیعیات کی مشہور ترین مساواتE = mc2 ، جس میں مادہ اور توانائی کا آپس میں تبدیل ممکن ہونے کا بتایا یہ تمام ان کی ہی تحقیقات ہیں۔

رالف براؤن جوڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، جس کی بدولت وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے اور اپنی بیماری کا حل خود ہی بنا دیا، انھوں نے ایک موٹررائزڈ اسکوٹر تیار کیا، جس سے کچھ عرصے بعد ٹرائی لفٹ (Tri Lift) اور لفٹ وہیل چیئر ایجاد کی۔ یہ امیر کاروباری فرد کی حیثیت سے تاریخ میں اہم مقام رکھتے ہیں۔

ان تمام سائنسدانوں نے زندگی کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور اپنے تمام تر شوق اور علمی جستجو کی پیاس بجھا کر تمام لوگوں کو محنت میں عظمت کا درس دیا۔

تازہ ترین