• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا جیلانی کو جاری عدالتی شوکاز نوٹس معطل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے وکیل حنا جیلانی کو جاری عدالتی شوکاز نوٹس معطل کر دیا۔

عدالت میں جسٹس خالد اسحاق نے حنا جیلانی ایڈووکیٹ کی عدالتی شوکاز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہیں۔

درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایک مقدمے میں لڑکی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر ٹرائل کورٹ نے شوکاز جاری کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کے عدالتی شوکاز کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے شوکاز نوٹس معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید