• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشعل خان نے ڈرامہ انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتا دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مشہور پاکستانی اداکارہ مشعل خان نے اداکاری چھوڑنے کی اصل وجہ بیان کر دی۔

مشعل خان نے مختصر عرصے میں کئی مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے ڈرامہ پری زاد میں ادا کیا گیا کردار بھی ناظرین کو بے حد پسند آیا، مشعل خان کو آخری بار 2023ء میں ڈراموں میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑ کر عملی طور پر میڈیا میں ایک نیا رخ اختیار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک تفصیلی نوٹ میں بتایا کہ انہوں نے اداکاری اس لیے چھوڑی کیونکہ وہ زندگی میں مزید آگے بڑھنا چاہتی تھیں۔ 

مشعل نے لکھا کہ زندگی اس وقت بدل جاتی ہے جب آپ پڑھائی اور محنت کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ دوسروں کو دھوکہ دے کر فائدہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اب وہ اداکاری نہیں کر رہیں بلکہ فنانس کی تعلیم اور تحقیق میں مصروف ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور سیکھنا زندگی میں سب سے زیادہ اہم ہے۔

مشعل خان نے اب باقاعدہ طور پر اداکاری چھوڑ کر بطور فنانس کوچ، ایڈوائزر اور اینکر اپنی پہچان بنالی ہے، وہ سرمایہ کاری سے متعلق بھی ایک ماہر کے طور پر جانی جاتی ہیں اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین بزنس اور انویسٹمنٹ کے بارے میں ان سے مشورے لیتے ہیں۔

ان کے مداحوں نے اداکارہ کے اس فیصلے کو سراہا اور تعلیم کو ترجیح دینے پر ان کی تعریف کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید