• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ کی تیاریاں

پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل بھرپور تیاریاں جاری ہیں، دو ہفتے اسلام آباد میں ٹریننگ کے بعد محمد وسیم اتوار کو برطانیہ روانہ ہوجائیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد وسیم نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں کوچ ناصر صدیقی کے ساتھ بھرپور پریکٹس کررہے ہیں، اتوار کو وہ برطانیہ جائیں گے جہاں باضابطہ پریکٹس کیمپ ہوگا۔


پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ دسمبر میں شیڈول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں تمام اسپورٹس بند تھے تاہم انہوں نے گھر میں رہتے ہوئے بھی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔

تازہ ترین