• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، ایم کیو ایم کی تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی میں ڈکیتی کی وارداتیں، موبائل فون کا چھیننا اور گاڑیوں کی چوری معمول بنتی جا رہی ہے صرف ماہ ستمبرمیں 4ہزار سے زائد موٹرسائیکل چھینی گئی جو گزشتہ برسوں میں ایک ریکارڈ تعداد ہے۔سندھ حکومت شہر کراچی کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے اس کے برعکس مقامی پولیس تعنیات کرنے کے بجائے اندرون سندھ سے پولیس اہلکار لا کر کراچی میں تعنیات کئے جا رہے ہیں جو جرائم کی بڑھتی شرح کا سب سے بڑا سبب ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے مذید کہا کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی،بدعنوانی اور تعصب پرستی کے باعث ہر شعبہ میں ناکام ہے اور عوام کو تحفظ نہ فراہم کرنا آئین سے کھلاانحراف ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،گورنر سندھ،اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیئے موثر اقدام کیئے جائیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین