• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ اوپن، نڈال اور جوکووچ فائنل میں پہنچ گئے


رافیل نڈال اور نواک جوکووچ فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔

پیرس میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈایا گو شوارٹز زمان سے ہوا ۔

نڈال نے پہلے تینوں سیٹس جیت کر اپنی برتری ثابت کردی، ان کی جیت کا اسکور چھ تین ،چھ تین اور سات چھ رہا وہ 13و یں بار فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

دوسرے سیمی فائنل میں نواک جوکووچ اور اسٹیفنوس ( (Stefanos Tsitsipas کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ۔

دو سیٹ اسٹیفنوس نے جیتے جس کے بعد جوکووچ نے انہیں سنبھلنے نہ دیا اور میچ چھ تین ، چھ دو ، پانچ سات ، سات چھ اور چھ ایک سے جیت لیا ۔

نواک جوکووچ کا مقابلہ فائنل میں سربیا کے رافیل نڈال سے ہوگا۔

تازہ ترین