• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: اموات 10 لاکھ 72 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 71 لاکھ 19 ہزار 547 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 72 ہزار 825 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 81 لاکھ 44 ہزار 229 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 68 ہزار 385 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 79 لاکھ 2 ہزار 493 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 18 ہزار 648 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 78 لاکھ 94 ہزار 478 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 26 لاکھ 11 ہزار 530 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 777 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 50 لاکھ 64 ہزار 300 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 7 ہزار 450 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 79 ہزار 423 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 49 ہزار 692 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 57 ہزار 190 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 22 ہزار 257 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 238 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 495 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 94 ہزار 300 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 929 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 90 ہزار 367 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 23 ہزار 225 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 71 ہزار 468 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 158 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 43 ہزار 355 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 507 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 9 ہزار 751 ہو گئے۔


فہرست میں 10 ویں نمبر پر فرانس پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 583 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 91 ہزار 977 رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 18 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 996 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 539 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 48 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 536 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 558 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 646 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 475 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 62 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین