• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، بھارت کے امریکا سے آگے نکل جانے کا خدشہ


امریکی اخبار کی رپورٹ کےمطابق بھارت میں دیہاتی آبادی کورونا وائرس کو خطرہ نہیں سمجھتی، نہ ہی وہاں طبی سہولتیں میسر ہیں، اگر ایسا ہی رہا تو بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد امریکا سے بڑھ سکتی ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت میں یومیہ کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد امریکا سے کہیں زیادہ ہے، جہاں کورونا وائرس کے یومیہ 10 لاکھ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔

اخبار کے مطابق بھارتی دیہات میں موجود افراد کا کہنا ہے کہ انکی حکومت کورونا وائرس کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے، لہذا بھارت میں عدم احتیاط کی وجہ سے کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔


امریکی اخبار کے مطابق دیہی علاقے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں، ملک کے دو تہائی اسپتال شہری علاقوں میں ہیں جوملک کی آبادی کا صرف ایک تہائی حصہ ہے۔

تازہ ترین