• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈ گورننس کی مثال خیبر پختونخوا میں دیکھی جاسکتی ہے، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کی مثال خیبر پختونخوا میں دیکھی جاسکتی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج ورلڈ بینک کہہ رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت تو کیا جان بھی چلی جائے تو بھی این آر او نہیں دوں گا، کپتان اللّٰہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔


پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے بیرون ملک اثاثے بنائے ہیں، آج یہ کس منہ سے باہر نکل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں سے پوچھتے ہیں کہ بتاؤ تم نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟

فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو پہلے دن سے بلیک میل کرنا شروع کر رکھا ہے، یہ ہر وقت این آر او چاہتی ہے۔

تازہ ترین