وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کےجلسے، جلوسوں اور تحریک سے حکومت گھبرانے والی نہیں ہے۔
نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جمہوریت کی دعویدار اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن تحریک شروع کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد کے لیے سیاست کر رہے ہیں، انہیں عوام نے مسترد کرکے اسمبلی سے باہر کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ملک اور قوم کی خاطر قومی یکجہتی کا ہے۔