• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کے ڈی جی عنایت اللّٰہ لک کرپشن کے الزامات پر معطل


پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عنایت اللّٰہ لک کو کرپشن کے الزامات پر معطل کردیا گیا ہے۔

عنایت اللّٰہ لک کی معطلی کے احکامات سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے جاری کیے ہیں۔


ذرائع کے مطابق عنایت اللّٰہ لک پر نئی بھرتیوں کے سلسلے میں کرپشن کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق عنایت اللّٰہ لک نے اپنے بیٹے کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا۔

تازہ ترین