• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی سونامی عوام پر ٹڈی دل بن کر ٹوٹ پڑی، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سونامی ٹڈی دل بن کر عوام پر ٹوٹ پڑی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نوٹسز کی قیمت عوام کو چکانا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے مہنگائی بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔


پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عوام میں دال اور سبزیاں بھی خریدنے کی سکت باقی نہیں رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام کو نالائق وزیراعظم سے نجات دلائے گی۔

تازہ ترین