پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز کو 10، 12 سال بین الاقوامی میچز اپنی سرزمین پر کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔
ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے امید کرتا ہوں کہ اچھا آغاز لے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراؤڈ نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا، اس مرتبہ شائقین کو مس کریں گے۔
بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کوویڈ-19 کی وجہ سے شائقین کو اسٹیڈیمز میں آنے اجازت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا اور کپتانی کرنا خوش قسمتی کی بات ہے، یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے ملک میں کھیل رہا ہوں۔
اسٹار بیٹسمین نے کہا کہ سیریز کا آغاز اچھے انداز سے کریں گے، کوشش ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے ورلڈکپ کے لیے ایک اچھا کوالیفکیشن کا طریقہ بنایا ہے، اب جتنی بھی ون ڈے سیریز ہوں گی وہ عالمی کپ کی تیاری کا حصہ ہوں گی۔