• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل ڈپلومیسی جدید دور کا تقاضا ہے، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ڈپلومیسی جدید دور کا تقاضا ہے، اس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے بڑی مکاری سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کو روند دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے منفی بیانیے کو کاؤنٹر کرنے کی ضرورت ہے، اپنے بیانیے کے فروغ کے لیے وزارت خارجہ میں اسٹریٹجیک ڈویژن قائم کیا گیا ہے۔


وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، آج کل بریکنگ نیوز کا زمانہ ہے، ہر چیز بریکنگ نیوز ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی خبر چل ہی رہی ہوتی ہے کہ فون آجاتا ہے کہ آپ کا ردعمل چاہیے، حقیقت بعد میں پتا چلتی ہے اور تاثر پہلے ہی بن جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 70 ہزار پاکستانی شہید ہوئے ہیں اور ہم ہی پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے۔

تازہ ترین