• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت سنگھ راجپوت کیس: ریا چکرورتی نے سی بی آئی سے رجوع کرلیا

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگز کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہونے والی اداکارہ ریا چکرورتی نے سینٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریا چکرورتی سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں اپنے خلاف میڈیا میں چلنے والی غلط اور بے بنیاد خبریں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انھیں مسلسل بدنام کرنے پر ان کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ کے وکیل ستیش منی شندے نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ انھوں نے سی بی آئی کو فراہم کرنے کے لیے ناموں کی ایک فہرست تیار کرلی ہے جس میں ان افراد کے نام درج ہیں، جنھوں نے میڈیا میں ان کے خلاف جھوٹے دعوے کیے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ان کے پاس شواہد کے طور پر موبائل ریکارڈنگ بھی موجود ہیں جبکہ اس سلسلے میں سشانت سنگھ راجپوت کیس میں جھوٹی کہانیوں کا بھی حوالہ دیا جائے گا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ہم سینٹرل انوسٹیگیشن بیورو (سی بی آئی) سے درخواست کریں گے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کو گمراہ کیا۔

ریا نے اپنی درخواست میں سی بی آئی سے اپنے پڑوسیوں سے متعلق بھی کارروائی کی درخواست کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پڑوسی نے ٹی وی پر کہا تھا کہ 13 جون کو انھوں نے ریا اور سشانت کو ایک ساتھ دیکھا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ سی بی آئی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں مجھ سے 5 روز تک تحقیقات کیں، اور ان تحقیقات کے دوران کئی میڈیا چینلز نے اپنی مرضی کی کہانی بنانے کے لیے میرے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔

واضح رہے کہ اس درخواست کے بعد جب ریا کی پڑوسی سے پوچھ گچھ کی گئی کہ وہ ثبوت فراہم کریں کہ انھوں نے ریا چکرورتی اور سشانت سنگھ راجپوت کو 13 جون کو ایک ساتھ دیکھا تھا تو انھوں نے جواب دیا کہ ان کے پاس اس کے ثبوت نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 8 ستمبر کو ریا چکرورتی کو ڈرگز استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم 28 دن بعد انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

این سی بی سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی میں ڈرگز سے متعلق زاویے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین