اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ورکرز کنونشنز اور پی ڈی ایم کے جلسوں کا اعلان کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور ن لیگ ورکرز کنونشنز کے جلسوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ 25 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ پشاور میں 22 نومبر کو جبکہ ملتان میں 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے جلسے ہوں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں 13 دسمبر کو اور لاڑکانہ میں27 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کئے گئے ہیں۔