• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبد اللّٰہ: بچے سے زیادتی و قتل، 1 ملزم کا اعترافِ جرم

بلوچستان کے قلعہ عبد اللّٰہ کے علاقے مئی زئی اڈہ میں بچے سے زیادتی اور قتل کے واقعے میں ملوث گرفتار 2 ملزمان میں سے ایک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللّٰہ جہانزیب شیخ کے مطابق میزئی اڈہ میں 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار 2 ملزمان میں سے یحییٰ نامی ایک ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللّٰہ نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھ ایک اور ساتھی جعفر کے شریک ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کے بعد علاقے سے 15 سے زائد افراد کو تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا۔

طالب علم کو 8 اکتوبر کو مدرسے سے گھر جاتے ہوئے ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش درخت سے لٹکادی تھی۔

تازہ ترین