• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور: 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

پنجاب کے ضلع بہاول پور میں 7 سالہ بچے کے ساتھ نامعلوم نوجوان کی مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بہاول پور کے تھانہ چنی گوٹھ کی پولیس کے مطابق چک کیہل کے عبدالقیوم نے درخواست دی ہے کہ اس کے 7 سالہ بھانجے کو نامعلوم شخص نے کھیتوں میں زیادتی کا شکار بنایا اور فرار ہو گیا۔

متاثرہ بچے کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کے خلاف بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


متاثرہ بچے کو میڈیکل چیک اپ اور طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر چنی گوٹھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین