• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے بعد سری لنکا میں بھی بین الاقوامی کرکٹ شروع ہونے کا امکان

کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی کافی متاثر ہوئی ہیں، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے مارچ سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پرامید ہیں کہ اگلے سال کے شروع میں انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا ضرور آئے گی۔

رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، اس سال مارچ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی اسی وبائی مرض کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی لیکن اب سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر امید ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم اگلے سال سری لنکا کا دورہ ضرور کرے گی۔


ان کا کہنا تھا کہ یہاں دو ماہ کا مکمل لاک ڈاؤن تھا، آئسولیشن تھی اور اب سری لنکا میں صورتحال معمول پر ہے، ویکسین کا انتظار ضرور ہے لیکن کھیلوں کو روکا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے آخری بار 6 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

تازہ ترین