سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لیں۔
لندن پولیس نے مبینہ طور پر لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر ایک شہری سے تفصیلات طلب کی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف بلو آن بلو نے نوازشریف کی ایک ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم کچھ دیگر افراد کے ساتھ ہائیڈ پارک میں واک کے لیے داخل ہورہے ہیں۔
اس ویڈیو پر ریڈینٹ سیز ( RadiantSez) نے میٹرو پولیٹن پولیس کی توجہ دلائی اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ یہ لوگ 6 افرراد کے اصول اور ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
اس پر میٹرو پولیٹن پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ انٹرنیٹ صارف سے کہا ہے کہ وہ براہ راست پیغام بھیج کر انہیں تفصیلات مہیا کریں۔