وزیراعظم کے مشیرِ احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب جیسی حرکتیں ن لیگ کا خاصہ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی واحد حقیقت ایک منی لانڈرر کی ہے، انھوں نے اربوں کی منی لانڈرنگ کی۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ براہِ مہربانی قوم کی توجہ اپنی چوری سے ہٹانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں کہوں گا نیب شہباز شریف کو چھت پہ کھانا کھلائے، لیکن آپ بھی بتا دیں منظور پاپڑ والے سے آپ کا کیا رشتہ ہے؟
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا تھا کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر بھیس بدل بدل کر نیب میں آتے ہیں۔