• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: مرد و خواتین کی تنخواہوں میں فرق پر پابندی، مساوی معاوضے کا قانون منظور

اسپین میں مرد و خواتین کی تنخواہوں میں فرق رکھنے پر پابندی لگا دی گئی، مرد و خواتین کی مساوی تنخواہوں کا قانون منظور کرلیا گیا۔

کمپنیوں کو یکساں تنخواہوں کا فریم ورک بنانے کا حکم دیا گیا ہے، یکساں تنخواہوں کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ ہوگا۔


حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے وزراء کا کہنا تھا کہ حکومت نے مرد و خواتین کی تنخواہوں یا اُجرت میں فرق رکھنے پر پابندی لگا دی ہے، آج سے مرد و خواتین کی تنخواہوں میں فرق نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی طرح کی ملازمت یا کام کرنے پر خواتین کو بھی مردوں کے برابر کی تنخواہ دی جائے گی، تمام کمپنیز کو اپنے اسٹاف کی تنخواہوں کا ریکارڈ دکھانا ہوگا۔

اسپین کی حکومت جنسی تشدد کے خلاف قوانین سخت بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین