• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلو کو کورونا سے زیادہ خطرناک قرار دینے پر فیس بک نے ٹرمپ کی پوسٹ ہٹادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلو کو کورونا سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے کورونا سے متعلق غلط معلومات دینے پر امریکی صدر کی پوسٹ اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دی۔

ترجمان فیس بک کے مطابق امریکی صدر کی پوسٹ کورونا سے متعلق غلط معلومات دینے پر ہٹائی گئی، صدر ٹرمپ کی پوسٹ سے کمپنی کے غلط معلومات دینے کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کے کورونا سے متعلق ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ تو نہیں کیا، لیکن غلط معلومات والے ٹوئیٹس میں شامل کرلیا ہے۔


اس سے قبل ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فلو کا موسم آرہا ہے، بہت سے لوگ ہر سال فلو کے باعث مرجاتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین ہونے کے باوجود کبھی کبھار فلو سے1 لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ فلو میں ملک بند نہیں کیا، اس کے ساتھ رہنا سیکھا، جیسے کورونا کے ساتھ رہنا سیکھ رہے ہیں۔

 اس سے پہلے اگست میں بھی صدر ٹرمپ کی کورونا سے متعلق غلط دعوؤں کی پوسٹ فیس بک اور ٹوئیٹر سے ہٹا دی گئی تھی، صدر ٹرمپ نے پوسٹ میں فلو کو کورونا سے زیادہ خطرناک کہا ہے۔

تازہ ترین