• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو انتشار پھیلانےسے اجتناب کرنا چاہئے، شہریار آفریدی

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن دھرنا، ریلی و احتجاج ضرور کرے مگر ٹائمنگ دیکھے، اس وقت بھارت کے ساتھ حالات ریڈ الرٹ پر ہیں، اپوزیشن کو انتشار پھیلانےسے اجتناب کرنا چاہئے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شہریارآفریدی کا کہناتھا کہ جب بھارت کا مکروہ چہرہ نے نقاب ہورہا ہے تو اپوزیشن نےاے پی سی کردی ، بھارت ملک میں بدامنی و فرقہ واریت پھیلانے کا پلان بنارہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ موجودہ اپوزیشن نےاپنی حکومتوں کےادوار میں اداروں پر توجہ نہیں دی، افواج پاکستان ہماری بنیاد اور عزت ہیں،سول ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں۔


اپوزیشن کی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے شہریارآفریدی کا کہناتھا کہ جب آپ نے اداروں کےلئےکام نہیں کیا اور اب اگر تحریک انصاف کی حکومت کررہی ہے تو آپ کو اعتراض ہے۔

ایک سوال کےجواب میں ان کا کہناتھا کہ ملک میں مہنگائی مافیاز کی وجہ سے بڑھی ہے، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے، اسے ہر حال میں شکست دیں گے۔

ان کا یہ بھِی کہناتھاکہ ذخیرہ اندوز، شوگر و گندم مافیا مہنگائی کی ذمہ دار ہیں۔

تازہ ترین