• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ جلسے کی درخواست پر 10دن بعد بھی جواب نہیں آیا، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے کےلیے 3 اکتوبر کو دی گئی درخواست پر آج تک جواب نہیں آیا۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے کہوں گا کہ آپ عمران خان کے ملازم نہیں ہیں، کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روکیں گے، پولیس راستہ نہیں روک سکتی۔


ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہے، ملک مشکل میں ہے، مشکل سے چھٹکارے کا سلسلہ گوجرانوالہ سے شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت میں اضافہ کیا، شہزاد اکبر کو کہوں گا ٹکٹ بک کرالو، آپ کا احتساب عوام کے سامنے ہوگا، حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے، ایسی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہاکہ پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو جی ٹی روڈ پر ہوگا، لاکھوں کی تعداد میں کارکن اور قیادت یہاں موجود ہوگی۔

تازہ ترین