• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم کی اجازت نہ ملی تو جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا، اپوزیشن


اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اسٹیڈیم کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں جلسہ جی ٹی روڈ پر کرنے کا اعلان کردیا۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنسز کی اور کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بروقت جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تو جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔


قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نہ ہورڈنگ رک سکتے ہیں اور نہ ہی جھنڈے، ہمیں جہاں جہاں روکاجائے گا وہیں جلسہ ہوگا۔

اس سے قبل ن لیگی سینیٹر پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سچ سننے سے ڈرتے ہیں، گوجرانوالہ کے جلسے میں سچ بولا جائے گا جو انہیں سننا پڑے گا۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کنٹینر ذہنیت کی حکومت جتنے کنٹینر لگالے، دھمکالے، جو مرضی کرنا ہے کرلے۔ 16 اکتوبر کو پاکستان کے عوام گوجرانوالہ میں اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

تازہ ترین