پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کی حمایت کردی۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ترقیاں، پینشن اور مساوی مراعات وفاقی حکومت کے ملازمین کے حقوق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام سرکاری ملازمین کے مسائل ہر فورم پر اٹھائے گی۔