• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شبلی فراز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر‘این این آئی) وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں‘موجودہ مسائل 10سے 15سال کی کرپشن اوربد انتظامی کی وجہ سے ہیں‘ہمارے لیے یہ مسائل کا انبار لگا کر گئے ہیں‘ حالات خراب ہیں‘ہم اس وقت مشکلات میں ہیں‘یہ ایک دوسرے کے پیچھے چھپ رہے ہیں‘ ماضی کی اپوزیشن کا نعرہ نظام مصطفی کا تھا۔آج کی اپوزیشن کا نعرہ کرپشن کی دولت کا تحفظ ہے۔ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آئیںگے نہ ہی این آراو دیںگے‘ قوم ذاتی مفاد کیلئے اداروں کے خلاف مذموم مہم کو برداشت نہیں کریں گے‘سیاسی اختلافات کو بھول کر کراچی اور سندھ کے مسائل حل کرنے ہوں گے‘ اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کا اخلاقی جواز نہیں‘ اگر کوئی اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملک کے اداروں فوج، عدلیہ کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے تو قوم اس کو بالکل تسلیم نہیں کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر خطاب اورمزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اپنے خطاب میں سینیٹر شبلی فرازکا کہناتھاکہ حالات خراب ہیں‘ہم اس وقت مشکلات میں ہیں‘ پیپلز پارٹی اندر کچھ بات کرتی ہے باہر کچھ ،سندھ اور کراچی پاکستان کا حصہ ہے ہم جزائر کی ترقی سندھ کے عوام کے لئے کر رہے ہیں یہاں کے عوام کو روز گار ملے گا۔

تازہ ترین