• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: ڈکیتی کے دوران 6 ملزمان کی خاتون سے زیادتی

ملتان کے علاقے مظفر آباد میں ڈکیتی کے دوران 6 ملزمان نے خاتون کو زیادتی کانشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی عمران سیال کےمطابق صبح چار بجے 6 ڈاکو ایک شخص کے گھر میں گھسے اور اس کےاہل خانہ کویرغمال بنا کر نقدی، موبائل فون، زیورات اور گھر میں موجود 4 جانور اپنے ہمراہ لائےمنی ٹرک میں لوڈ کیے۔


ملزمان نے واردات کے بعد گھر میں موجود خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ مظفر آبادمیں متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین