• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر صرف 21 برس ہے، ابھی شادی کا نہیں سوچا: ارشد

چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کا کہنا ہے کہ ابھی شادی کا نہیں سوچا، عمر صرف 21 برس ہے۔

ارشد خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ماضی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد نجی زندگی سے متعلق بات چیت کی۔

ارشد خان کا کہنا تھا کہ شہرت اور ماڈلنگ کی دنیا میں کامیابی حاصل کے بعد میں نے اپنی دو بہنوں اور دو بھائیوں کی شادیاں کیں، جس پر میرے گھر والے بہت خوش ہوئے۔

انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ ابھی میری عمر صرف 21 برس ہے، شادی کا نہیں سوچا لیکن وقت آنے پر شادی کرلوں گا۔

سوشل میڈیا پر ڈھابے پر کھڑے ایک خوش شکل نوجوان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان نے اسلام آباد میں اپنا کیفے کھول لیا۔

ارشد نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک میوزک البم میں بھی کام کیا لیکن ارشد پھر اچانک منظر سے غائب ہوگیا۔

اب ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے، ان کا کیفے رواں ماہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھلا، کیفے چائے والا، روف ٹاپ کیفے ہے۔

ارشد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں خود کا چائے کیفے کھولا ہے جس کا نام ’کیفے چائے والا‘ ہے۔

ارشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں نے اپنا ایک کیفے قائم کیا ہے، میرا ارادہ ہے کہ میں اس کیفے کی چینز یا برانچز پورے پاکستان میں کھولوں۔

ارشد خان کے ماڈرن طرز کے کیفے کی تھیم ’ٹرک آرٹ‘ پر مبنی ہے اور کیفے میں شوخ رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ کیفے کے انٹیرئیر ڈیزائن میں پاکستانی ثقافت صاف نمایاں ہے۔

تازہ ترین