• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کے گھر جب بجلی نہیں ہوتی تو وہ کیا کرتے تھے؟

رواں سال خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کی یادگار ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے مداحوں کو بتایا کہ اداکار کے گھر جب بجلی نہیں ہوتی تو وہ کیا کرتے تھے۔

اکثر سشانت سنگھ کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اُن کی قیمتی یادیں شیئر کرنے والی، اداکار کی بہن شویتا سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ’بھجن‘ گنگناتے نظر آرہے ہیں۔


انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شویتا کیرتی نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب بچپن میں ہمارے گھر بجلی نہیں ہوتی تو ہم سب اہل خانہ مل کر ایک جگہ بیٹھ جاتے تھے اور پھر بھجن گاتے تھے۔‘

شویتا سنگھ کیرتی نے لکھا کہ ’سشانت کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے اُن خاص دنوں کی بہت یاد آرہی ہے جب بھائی اور ہم سب ملکر بھجن گایا کرتے تھے۔‘

سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے 3 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ اداکار کے مداح اُنہیں یاد کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے پیغامات بھی جاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں سال 14جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

سوشانت کی موت کے بعد سے ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی انصاف کے حصول کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلا رہی ہیں۔

تازہ ترین