• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے ریپ کیس: ملزم عابد کو کیمپ جیل لاہور کی چکی میں تنہا بند کر دیا گیا

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو کیمپ جیل لاہور کی چکی میں تنہا بند کر دیا گیا، ملزم کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ تک ڈرا سہما رہا، لگتا تھا کہ ہر فرد پولیس والا ہے اور اسے پہچانتے ہی گولی مار دے گا، گرفتاری کے بعد پہلی بار اچھی طرح سویا ہوں۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب خاتون سے ڈکیتی اور زیادتی کے ملزمان بالآخر جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گئے۔

جیل حکام کہتے ہیں کہ مرکزی ملزم عابد ملہی کو کیمپ جیل کی چکی میں اکیلا رکھا گیا ہے، شناخت پریڈ ہونے تک ملزم کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔

ملزم عابد ملہی کا کہنا ہے کہ اُس نے ایک مہینے بعد پہلی بار پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور سکھ کی نیند بھی سویا ہوں۔


عابد ملہی نے کہا کہ اس سے قبل مسلسل بے چین اور خوف زدہ رہا، اس کی طرف جو بھی دیکھتا، وہ پولیس والا ہی لگتا تھا اور مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ دیکھتے ہی پہچان لے گا اور گولی مار دے گا۔

عابد ملہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گرفتاری سے قبل والدین سے ملنا چاہتا تھا، یہ خواہش پوری ہو گئی، گرفتاری کے بعد خود کو محفوظ سمجھنے لگا ہوں، جبکہ عدالت جو بھی سزا دے گی قبول کروں گا۔

تازہ ترین