• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈراموں کے موضوعات تبدیل ہونے چاہئیں : ثمینہ علوی

صدرِ پاکستان عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا ماننا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں دکھایا جانے والا مواد اور موضوعات تبدیل ہونے چاہئیں۔

برطانیہ کے معروف نیوز جریدے دی انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ علوی نے کہا کہ وہ موضوعات کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھتیں، انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس لیے ڈرامے نہیں دیکھتی کیونکہ اب ڈرامے ایسے بننے لگے ہیں کہ انہیں دیکھ کر ڈپریشن ہونے لگتا ہے۔

پاکستانی ڈراموں پر بات چیت کرتے ہوئے وہ ٹی وی پر تفریح کیلئے نشر کئے جانے والے مواد سے خائف دکھائی دیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں کوئی ڈھنگ کی بات نہیں ہوتی، اعتراض کرو تو  جواب دیتے ہیں کہ دیگر موضوع ریٹنگ نہیں دیتے لیکن میرے خیال میں آپ اچھی چیز بنائیں گے تو لوگ ضرور سراہیں گے۔

اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے سوال کہ کیا یہ سیریز اُن کیلئے بھی متاثر کُن رہی اور انہوں نے یہ سیریز پوری دیکھ لی کا جواب دیا کہ انہوں نے پوری سیریز نہیں بلکہ تھوڑی بہت دیکھی ہے۔

ثمینہ علوی نے کہا کہ انہوں نے ’ارطغرل غازی‘ لاک ڈاؤن کے دوران ہی دیکھی تھی، اس کے بعد دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔

تازہ ترین