• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکران کوسٹل ہائی وے حملہ، شہید اہلکاروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا

مکران کوسٹل ہائی پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے 14 ایف سی اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہداء کی نمازِ جنازہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی گئیں جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، جس میں ایف سی بلوچستان کے 7 بہادر جوان اور 7 سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے۔


دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں صوبیدار عابد حسین، نائیک محمد انور، سپاہی محمد نوید، لانس نائیک عبداللطیف، لانس نائیک افتخار احمد، سپاہی محمد وارث، سپاہی عمران خان، حوالدار (ر) سمندر خان، محمد فواد اللّٰہ، عطاء اللّٰہ، وارث خان، عبدالنافع، شاکر اللّٰہ، عابد حسین شامل ہیں۔

تازہ ترین