• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو دو گھنٹے بعد بحال کردیا گیا، تکینیکی خرابی آنے پر دنیا بھر میں ٹوئٹر کے صارفین متاثر ہوگئے تھے۔

ٹوئٹرکی ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹر فیس سائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور جلد چیزیں معمول پر آجائیں گی۔


اس سے قبل ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کےاندورنی نظام میں چند تکنیکی مسائل کی وجہ سےسروس متاثر ہوئی ہے اور ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ اس تعطل کی وجہ کوئی ہیکنگ یا سیکیورٹی نظام میں دخل اندازی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ سمیت متعدد ملکوں کے صارفین تکینیکی خرابی سے متاثر ہوئے تھے۔

تازہ ترین