• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والے خوش قسمت کیوں؟ شنیرا نے بتادیا

قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کراچی کے لوگوں کو بتا دیا کہ وہ خوش قسمت کیوں ہیں۔

کراچی کے ساحل پر موجود گندگی کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنی آواز بُلند کرنے والی سابق کرکٹر کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام پر کراچی کے سی ویو کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔


شنیر ا کی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں کراچی کا ساحل صاف سُتھرا اور خوبصورت دِکھائی دے رہا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی والوں کو اُن کی خوش قسمتی کا احساس دلاتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نہیں جانتے کہ ہم کس قدر خوش قسمت ہیں کیونکہ ہمارے پاس سمندر ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شنیرا مارننگ کے لیے اپنے شوہر وسیم اکرم کے ہمراہ سی ویو گئی تھیں جہاں اُنہیں شدید افسردگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کراچی کے ساحل پر بےتحاشہ کچرا موجود تھا۔

کراچی کے ساحل پر گندگی دیکھنے کے بعد شنیرا نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جبکہ تصویر میں ساحل پر موجود کچرہ اور گندگی بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی۔

شنیرا کی جانب سے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ نے حرکت میں آتے ہوئے ساحل کی صفائی کروائی۔

تازہ ترین