سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کے لیے نکلیں لیکن 5 گھنٹے بعد بھی لاہور سے باہر جانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’میں دوپہر 2 بجے نکلی اور تاحال شاہدرہ لاہور پار نہیں کرسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے سامنے، پیچھے، دائیں اور بائیں انسانوں کا سمندر ہے، اس کی کوئی مثال نہیں، اللّٰہ اکبر۔
اس سے قبل دوپہر دو بجے کے قریب مریم نواز جاتی امراہ سے گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کےلیے گھر سے نکلی تھیں۔
لاہور شہر سے چلنے والے ان کے قافلے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔
اس حوالے سے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کہہ چکے ہیں کہ لاہور سے مریم نواز اور لالہ موسیٰ سے بلاول بھٹو زرداری عوام کے قافلوں کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔