• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے جلسہ گاہ کا محاصرہ کررکھا ہے، رانا ثنا اللّٰہ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پولیس نے چاروں اطراف سے جلسہ گاہ کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

گوجرانوالہ میں ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پولیس کا محاصرہ کرنا حکومت کا غیر آئینی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومت نے پورے ملک کو بند کرنے کی کوشش کی ہے، فیصل آباد تک ناکے لگا کر لوگوں کو روکا جارہا ہے۔


رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ لاہور سے مریم نواز اور لالہ موسیٰ سے بلاول بھٹو زرداری بڑے قافلوں کے ساتھ گوجرانوالہ آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں بڑے پیمانے پر لوگ شرکت کے لیے آرہے ہیں جبکہ پولیس نے چاروں طرف سے جلسہ گاہ کا محاصرہ کیا ہے۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ سیالکوٹ بائی پاس پر بھی پولیس نے کنٹینر لگا دیئے ہیں، انتظامیہ کو کہتا ہو تمام رکاوٹیں 4 بجے تک دور کر دیں۔

تازہ ترین