اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج جلسہ ہے دھرنا نہیں ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج جلسہ ہے ہوسکتا ہے کہ جلسے 2 ،3 ماہ بعد دھرنوں کی صورت اختیار کرجائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں ایساجوش و خروش نہیں دیکھا۔
خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ جو دباؤ ہم بڑھا رہے ہیں، اس کے نتائج جلد مل جائیں گے۔
سابق وزیر خارجہ نے حکمران جماعت تحریک انصاف کو فراڈیوں کی جماعت قرار دیا اور کہا کہ کابینہ میں چھاپہ مارا جائے تو سارے چور وہاں ملیں گے۔