• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی باغیوں نے 2 امریکی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

واشنگٹن (اے پی پی)حوثی باغیوں نے 2امریکی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ رہائی بظاہر حوثی قیدیوں کی رہائی کے بدلے عمل میں آئی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ تیسرے امریکی شہری کی باقیات بھی حکام کے حوالے کی گئی ہیں۔ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن کے مطابق اس امریکی شہری کا دوران حراست ہی انتقال ہو گيا تھا۔ حوثی باغیوں کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کے بدلے عمان سے 240 حوثی باغیوں کو رہا کیا گیا ہے، تاہم امریکی حکومت نے یرغمالیوں کے تبادلے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔
تازہ ترین