• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے پیشِ نظر بند سنیما گھر 8 ماہ بعد دوبارہ کھول دیے گئے۔

بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب متعدد ریاستوں میں سنیما گھروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سنیما گھروں میں ایس او پیز کے ساتھ گنجائش سے 50 فیصد کم لوگوں کو بٹھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارت کی متعدد ریاستوں میں 8 ماہ بعد سنیما گھر دوبارہ کھول دیے گئے ہیں لیکن سنیما گھروں میں فی الحال کسی بڑی فلم کی ریلیز کا امکان نہیں ہے۔

سنیما گھر کھلنے کے باوجود بھی فلموں کو ریلیز نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سنیما گھر مالکان اس بات سے پریشان ہیں کہ اب طویل عرصے بعد دوبارہ فلمی شائقین سنیما گھر کا رخ کرتے ہیں یا نہیں۔

اس ضمن میں ریلائنس کے سی ای او شیباسش سرکار کا کہنا ہے کہ اگر ہم فلم ریلیز کرتے ہیں تو ہمیں نہیں معلوم کہ فلمی شائقین آئیں گے بھی یا نہیں۔

 فی الوقت بھارت کے سنیما گھروں میں پرانی فلموں کی اسکریننگ کی جا رہی ہیں جبکہ متعدد پروڈکشن ہاؤسز اپنی فلمیں آن لائن اسٹریمنگ سائٹس کو بیچ رہے ہیں جن میں نیٹ فلکس، ایمازون پرائم اور ڈزنی ہاٹ اسٹار شامل ہے۔

تازہ ترین