بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس کی دوسری لہر کے دوران 7سے 13 اکتوبر تک 6770 نئے پازیٹیو مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے بدھ کا دن ایسا رہا جس میں ایک ہی دن 10 ہزار 369 مریض سامنے آئے تھے۔
فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے ادارے سائنسانو کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 7 سے لے کر 13 اکتوبر کے درمیان بیلجیئم میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے اور اس میں ایوریج 6770 کے قریب روزانہ نئے پازیٹیو کیسسز سامنے آئے ہیں۔
اس طرح اس سال مارچ سے لے کر اب تک بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 22115 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 سے 16 اکتوبر کے درمیان 206 مریض روزانہ اسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ 10 سے 16 اکتوبر کے دوران روزانہ ہلاکتوں کی تعداد 25 رہی۔
اس طرح 16 اکتوبر (جمعہ) کے روز ہلاک ہونے والے 32 افراد کے ساتھ بیلجیئم میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بھی 10,359 تک جا پہنچی ہے۔
سائنسانو کے مطابق بیلجیئم میں اب تک 4 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ جس میں 48400 ٹیسٹ 10 سے 16اکتوبر کے درمیان کیے گئے۔