• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کو خطرات لاحق ہیں، معید یوسف

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کو خطرات لاحق ہیں، معید یوسف


اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہاہے کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کو خطرات لاحق ہیں،پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، عالمی امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، ہفتہ کے روز لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ بھارت نے خطے میں افرا تفری پھیلا رکھی ہے، پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں،مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں سے جانوروں والاسلوک کررہا ہے، ہمیں پتہ ہے اس وقت کشمیر میں کیا حالات ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے،پاکستان کا ہدف خطے میں امن کا قیام ہے ،سی پیک خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے، پاکستان کا بیانیہ اکنامک سکیورٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پاکستان کی سفارتکاری کا حصہ ہے کیونکہ 90 فیصد خبریں پاکستان کے لوکل میڈیا سے اٹھا کر لگائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم 2 بڑھائیں گے، مودی کسی اور سمت کی طرف قدم بڑھا رہا ہے،پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ایک ایک کر کے گنوائے، بھارت نے دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ کو متاثر کیا،انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان امن کاپیغام دیتا ہے اور اس کے لیے کام ہورہا ہے، اقتصادی راہداری میں چین ہمارا شراکت دار بنا ہے تو اگر امریکا بھی چاہے تو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔

تازہ ترین