• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبوی میں سینیٹائزنگ کیلئے روبوٹ کا استعمال شروع

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے حرم شریف کے بعد اب مسجد نبویﷺ میں بھی سینیٹائزنگ کے لیے روبوٹ کا افتتاح کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسمارٹ روبوٹ مسجد نبویﷺ کے اندرونی حصے میں ماحولیاتی صفائی اور وبائی بیماریوں سے پاک ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اسمارٹ روبوٹ پیشگی انتباہ کرنے والے نظام سے لیس ہے اور یہ بند مقامات کی سینیٹائزنگ بھی کرے گا۔


جدید کیمرے سے لیس روبوٹ بیٹری سے ری چارج کیے جانے کے بعد 5 سے 8 گھنٹے انسانی مدد و نگرانی کے بغیر کام کرسکے گا۔

اس میں 23.8 لیٹر محلول  رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ ایک گھنٹے میں دو لیٹر محلول کا اسپرے کرتا ہے۔

 ایک بار 600 مربع میٹر کے بند حصے میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔

یہ دس میٹر آگے تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگا لیتا ہے، اس سے پہلے اسمارٹ روبوٹ مسجد الحرام میں بھی فراہم کیا گیا تھا۔

تازہ ترین