مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ مریم صفدر کیا آپ کھیل کھیل رہی ہیں یا آپ کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے؟
شہزاد اکبر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے سندھ حکومت نے اس معاملے میں خود کو فاصلے پر کر لیا ہے۔
مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا پی ڈی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مریم نواز پرویز اشرف کے ساتھ بیٹھ کر ایف آئی آر اور گرفتاری کی مذمت کر رہی ہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ ایک طرف تو پی پی پی کے لوگ مریم کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، دوسری طرف سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری قانون کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ سندھ حکومت آپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں نہیں ہے۔