• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی نے الیکشن میں کبھی اپنا مال خرچ نہیں کیا، شہزاد اکبر


وزیراعظم کے مشیرِ داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے الیکشن میں کبھی اپنا مال خرچ نہیں کیا، شاہد خاقان کے دور میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن کو چرانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ حلقے میں ڈھائی ارب کا خرچہ ترقیاتی فنڈز کے نام پر کیا گیا، سوال یہ ہے کہ پیسہ خرچ کیسے کیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ معاملہ اینٹی کرپشن سے نیب کو بھیج رہے ہیں، الیکشن کمیشن ریفرنس بھی بھیجا جائے گا، وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں میں پیسہ مختص کیا گیا۔

مشیرِ داخلہ نے کہا کہ گراؤنڈ پر پہلے کام شروع کیا گیا، ٹینڈر بعد میں ہوئے، نیس پاک کے زیرِحراست ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہم نے انتخابات کے دنوں میں کام کیے، نیس پاک انجینئرز نے اعتراف کیا کہ ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں کام کیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ چھانگا مانگا کی سیاست کو فروغ دیا، الیکشن قوانین کے مطابق انتخابی عمل کے دوران ترقیاتی کاموں پر پابندی ہوتی ہے۔


شہزاد اکبر نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں این 120 پر ضمنی انتخاب میں ڈھائی ارب روپے خرچ کیے گئے، این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے دوران ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کی فراہمی کا ریکارڈ موجود ہے۔

مشیرِ داخلہ نے کہا کہ کیس کی رقم زیادہ ہونے کی وجہ سے معاملہ اینٹی کرپشن سے نیب کو بھجوا رہے ہیں، اینٹی کرپشن پنجاب نے فارنزک شواہد حاصل کر لیے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی نے 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے کوئی خاص حلقے کھولنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

تازہ ترین