• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے ٹیلی کام گروپ کی جغرافیائی سیاسی بنیادوں پر چین کی 5 جی سپلائرز پر پابندی کی مذمت

برسلز (اے پی پی)یورپ کی ٹیلی کام ایسوسی ایشن نے جغرافیائی وسیاسی بنیادوں پر چین کی 5جی سپلائر کمپنیوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے نتائج 5جی نیٹ ورکس کی دستیابی میں تاخیر اور قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین کمپیٹیٹو ٹیلی کمیونیکیشن ایسوسی ایشن (ای سی ٹی اے) نے گزشتہ روز کہا کہ وہ جغرافیائی وسیاسی بنیادوں پر چین کے 5 جی سپلائرز کی بندش کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے فیصلے صرف تسلیم شدہ حقائق کی بنیاد پر ہی جواز اور دلائل کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں ۔ ای سی ٹی اے نے کہا کہ دنیا بھر میں 5جی سپلائرز کی تعداد 5سے کم کرکے 3 تک کرنے سے قیمتوں میں اضافہ کے باعث نہ صرف ٹیلی کام کا شعبہ متاثر ہو گا بلکہ اس کی کارکردگی ، 5جی نیٹ ورکس کی دستیابی میں تاخیر اور جدت کی صلاحیتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔
تازہ ترین