• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آٹھویں نمبر پر آکر سب سے زیادہ رنز بنا کر عالمی اعزاز اپنے نام کرنے والے دن کو اپنی زندگی کا ناقابلِ فراموش دن قرار دیا ہے۔

وسیم اکرم ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں، انہوں نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ میں ناقابلِ شکست257 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جسے 23 برس گزر جانے کے بعد بھی کوئی اُن سے نہیں چھین سکا۔

وسیم اکرم نے اپنی اس حیران کُن اننگز میں 12 چھکے اور 22 چوکے لگائے تھے۔

خیال رہے کہ 1996 میں آج ہی کے دن یعنی 20 اکتوبر کو وسیم اکرم نے  زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آٹھویں نمبر پر آ کر 257 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور میچ میں دردناک شکست سے بچا لیا تھا۔


زمبابوے نے ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد پاکستان کا اپنا پہلا دورہ اکتوبر 1996 میں کیا تھا اور یہ میچ 17 سے 21 اکتوبر تک شیخوپورہ کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 375 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ زمبابوے کے 241 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی اور 553 رنز کی یادگار اننگ کھیلی جس میں وسیم اکرم نے 20 اکتوبر 1996 کو آٹھویں نمبر پر آ کر 363 گیندوں پر 257 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔

انہوں نے اپنی اس اننگز کے دوران 12 چھکے بھی لگائے جو کہ اپنی نوعیت کا واحد ٹیسٹ ریکارڈ بھی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 22 چوکے بھی لگائے، اس میچ میں ان کے بعد آنے والے ثقلین مشتاق نے بھی بھر کردار نبھایا اور 79 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپننگ پر آئے سعید انور 51 اور عامر سہیل صر ف 46 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے اور سلیم ملک نے 52 رنز بنائے۔

مذکورہ میچ میں پاکستان کے 553 رنز کے جواب میں زمبابوے نے 241 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہو گیا۔ زمبابو ے کے پہلے دورہ پاکستان کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تاہم دونوں میچوں کا ہی فیصلہ نہ ہو پایا اور ڈرا ہو گئے۔

وسیم اکرم کی اس شاندار اور یادگار کارکردگی کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر پر وسیم اکرم کیلئے پیغام جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعے نئی نسل پاکستان کی ماضی میں رہنے والی بہترین کارکردگی سے بھی آشنا ہو سکتے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی جانب سے جاری تعریفی پیغام کو وسیم اکرم نے بھی شیئتر کیا اور اسے اپنی زندگی اور کرکٹ کیرئیر کا یادگار دن قرار دیا۔

تازہ ترین