• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد کے اسکولوں میں 7 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے


سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے 2 سرکاری اور 2 نجی اسکولوں میں کورونا وائرس کے 7 کیس سامنے آنے کے بعد ایک اسکول اور 3 اسکولوں کی کلاسیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر کے مطابق حیدر آباد کی تحصیل لطیف آباد میں نجی اسکول کی ایک ٹیچر سمیت 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لطیف آباد میں ہی دوسرے نجی اسکول میں ایک کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے۔

ادھر گورنمنٹ اسکول قطب شاہ اور گورنمنٹ گرلز اسکول حسین آباد میں بھی 2 کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ایس او پیز کے تحت جس اسکول میں 2 سے زائد کیس رپورٹ ہوں گے اس پورے اسکول کو بند کیا جائے گا۔


محکمۂ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے جس اسکول میں 1 کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوگا اس اسکول کی محض وہ کلاس جہاں سے کیس رپورٹ ہوا ہے، بند کرنے کے احکامات ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن اسکولوں میں کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں وہاں ایس او پیز کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین